ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یوپی میں غنڈہ گردی جاری ،گؤرکشا کے نام پر گریٹر نوئیڈا میں دو لڑکوں پر جان لیوا حملہ پولیس نے پہلے متاثرین پر ہی درج کیا کیس

یوپی میں غنڈہ گردی جاری ،گؤرکشا کے نام پر گریٹر نوئیڈا میں دو لڑکوں پر جان لیوا حملہ پولیس نے پہلے متاثرین پر ہی درج کیا کیس

Sun, 07 May 2017 11:24:11  SO Admin   S.O. News Service

160نوئیڈا،6مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گؤرکشا کے نام پر ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ معاملہ گریٹر نوئیڈا کے سرسا کھدارپور گاؤں کا ہے ،جہاں گؤرکشا کے لوگوں نے گؤ اسمگلر سمجھ کر دو لڑکوں پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ زخمی دونوں لوگوں ضلع ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔اس حملے میں زخمی جے ویر اور ان کا پھوپھا بھوپ سنگھ نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ گؤرکشا کہنے والے کچھ لوگ ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کریں گے۔سبزی فروخت کرنے کا کام کرنے والے جے ویر اور بھوپ سنگھ اپنی گائے کو لے کر واپس آ رہے تھے تبھی گوؤرکشا کے چار لوگوں نے گؤ اسمگلر سمجھ کر ان پر حملہ کر دیا اور الٹا انہی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی۔بھوپ سنگھ نے اس بارے میں بتایا کہ جن چار لوگوں نے ان پر حملہ کیا انہوں نے پوچھا بھی نہیں کہ ہم گائے کہاں سے لے کر آ رہے ہیں۔گریٹر نوئیڈا کے سرساکھدارپور گاؤں کے رہنے والے جے ویر اور بھوپ سنگھ کو ایک مسلمان نے گائے تحفے میں دی تھی، جب گائے تحفہ دینے والے تھانے پہنچے تو سچائی سامنے آ گئی۔ فی الحال پولیس نے حملہ کرنے والے چاروں ملزمان کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کر لی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ سال 2015 میں گریٹر نوئیڈاکے بسہیڑا گاؤں میں گائے قتل کے شک میں اخلاق نام کے شخص کوقتل کر دیاگیاتھا،جسے لے کر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔


Share: